Event Details

  • Start Date 05/22/2024
  • Start Time 07:00
  • End Time 00:00

#برطانیہ کے معروف قوال استاذ حاجی امیر خان کی کویت امد
____||||||||||||____
اس بات کو بات بار بار دہرانے میں مجھے خوشی ہوتی ہے کہ کویت میں کسی بھی رہاش پزیر پاکستانی،گروپ یا سماجی تنظیم کا کوی بھی مہمان سارے کمیونٹی کا مشترکہ مہمان مانا جاتا ہے۔
انگلینڈ سے تشریف لاے ہوے برطانیہ کا مشہور قوال خان برادر قوالی گروپ کا سربراہ #استاذ حاجی امیر خان جن کا والد لیجنڈ قوال سلامتی علی خان کا بھی استاذ تھا ووپ میڈیا کے طارق اقبال اور گجرانوالا پریس(پرنٹ میڈیا) کلب کے سنئر نایب صدر جناب میاں تنویر کے دعوت پر مختصر دورے پر ائے تھے اور کل انہوں نے خاکسار کے گھر تشریف لاکر عزت افزای کا موقع دیا۔جس کے لئے میں انکا ممنون ہوں۔
اس مختصر ملاقات میں معزز مہمان کی شخصیت کے بارے جان کر خوشی ہوی کہ وہ ایک روایتی گلوکار کی طرح عاجز طبع،سادہ اور پیارہ انسان ہے۔وہ خلوص کے ساتھ بغیر خود نمائ کے تمکن اور محنت و محبت سے اپنی فن کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف بہترین انسان ہیں۔اللہ نے خوبصورت،گرجدار اواز اور اپنے پیشے سے حد درجہ محبت سے نوازہ ہے۔وہ انگلینڈ میں اپنے فن سے وابستہ ایک اکیڈمی بھی چلا رہے ہیں جسمیں ایشیای کمیونٹی کے افراد کے علاوہ وہاں کے لوکل لوگ بھی سیکھنے اور ریاضت کے لئے انکے پاس اتے ہیں اور اس اکیڈمی میں ایک سو سے زیادہ لوگ تدریس اور ٹرینگ لے رہے ہیں۔اسکے علاوہ وہ وہاں پر زاتی،خاندانی اور سماجی فلیٹ فارمز پر ساتھیوں کے ساتھ اپنے فن کے مظاہرے بھی کرتے رہتے ہیں۔پاکستان سے دور ہونے کی وجہ سے انکی مقبولیت زیادہ نہیں مگر اب وہ انگلینڈ کے ساتھ پوری دنیا میں اپنے گروپ کو متعارف کرنے کےتگ و دو میں ہیں،اگرچہ انہوں نے یورپ کے کئ ممالک میں کامیاب پروگرام بھی کئے ہیں۔کویت میں انے کا مقصد بھی اس سلسلے کے ایک کڑی تھی۔
انہوں نے اپنے دو روزہ مختصر دورے میں کویت کے کمیونٹی کو پیار و محبت سے بھر پور پایا اور اگست کے مہینے میں اپنے ہمنواوں کے ساتھ اکر کمیونٹی کے اشتراک سے کئ پروگرام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ھم نے بھی ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائ۔
اخر میں انہوں نے اپنے شاندار اور پیارے تاثرات کےعلاوہ اپنی گرجدار خوبصورت اواز میں حمد اور دعائیہ قوالی کی چند اشعار پیش کرکے دل خوش کردیا۔ھم انکے انے والے دورے کا انتظار کرینگے اور اپنے پیارے دوستوں میاں تنویر اور طارق اقبال کے بے حد مشکور ہیں۔کہ انہوں نے اس عزت افزای کا موقع دیا۔دعا گو کہ وہ اپنے نیک مقصد میں کامیاب ہو اور قوالی کی اس قدیم اور معروف تاریخی صنف میں اپنا حصہ بہترین انداز سے پیش کرتے رہے۔